مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے پرتگال کے 5 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے پرتگال کے سفارت کاروں کو جوابی ردعمل میں ملک بدر کیا ہے۔
پرتگالی سفارت کاروں کو 14 روز میں روس چھوڑنا ہوگا، پرتگال نے پچھلے ماہ 10 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔
یوکرائن میں روس کے فوجی آپریشن کے خلاف یورپی ممالک نے اب تک 300 سے زائد روسی سفارت کاروں کو اپنے ممالک سے بے دخل کر دیا ہے، جوابی ردعمل میں روس سے بھی یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بڑے پیمانے پر ملک سے بےدخل کردیا ہے۔ روس کی طرف سے یورپی ممالک کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ